25 نومبر 2026 - 21:48
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر مائع گیس بردار جہاز دھماکے سے تباہ

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں مائع گیس لے جانے والے ایک جہاز میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کےکی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا:

آج شام مائع گیس لے جانے والے ایک جہاز نے اپنے محلِ وقوع کی نشاندہی کرنے والے نظام بند کرکے بہت بڑا خطرہ مول لیا۔ یہ جہاز آبنائے ہرمز میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے بنائے ہوئے جعلی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں دھماکہ ہوا۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے آبنائے ہرمز ٹریفک کنٹرول سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے وہ جہاز جو آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی قوانین کو نظر انداز کرتے ہیں اور امریکہ کی لٹیری فوج کے دھوکے میں آکر آبنائے ہرمز کے غیر مجاز اور غیر قانونی راستوں سے گزرنے کا انتخاب کرتے ہیں، انہیں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا خطرہ لاحق ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha